8

بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین انتقال کر گئے

  • News cod : 2507
  • 07 اکتبر 2020 - 16:55
بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین انتقال کر گئے
حوزہ ٹائمز|مدرسه الحجت کے پرنسپل، میر واعظ شگری کلاں سکردو بلتستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ رحیم اللہ حیدری بہ قضای الہی انتقال کر گئے ہیں.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدرسه الحجت کے پرنسپل، میر واعظ شگری کلاں سکردو بلتستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ رحیم اللہ حیدری بہ قضای الہی انتقال کر گئے ہیں.

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ رحیم اللہ حیدری بلتستان میں مختلف مقامات پر منعقدہ مجالس و محافل کی زینت تھے، بلتستان کی سطح پر آپ کا شمار نکتہ سنج خطباء میں ہوتا ہے۔ مرحوم رحیم اللہ حیدری صنف روحانیت میں ایک خاص مقام کے حامل انسان تھے۔

انھوں نے کہا کہ مرحوم کی اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں انجام پذیر خالصانہ دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت کرے اور لواحقین کو اس غم کے موقع پر صبر عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2507