11

جامعہ کراچی میں “یوم مصطفیٰ (ص)” منعقد

  • News cod : 25092
  • 06 نوامبر 2021 - 17:14
جامعہ کراچی میں “یوم مصطفیٰ (ص)” منعقد
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دین محمد (ص) پیغام محبت کے عنوان سے منعقدہ یوم مصطفیٰ (ص) سے امت واحدہ کے سربراہ معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، معروف اہلسنت عالم دین منظرالحق تھانوی اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر عسکری زیدی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں شادمان رضا سمیت دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم مصطفیٰ (ص) میں اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25092