9

علامہ سبطین سبزواری کا تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ

  • News cod : 25176
  • 08 نوامبر 2021 - 22:15
علامہ سبطین سبزواری کا تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان کی نومبر 2016ءکے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔جسٹس ظہیر جمالی نے علا مہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ٹی جے پی کی بحالی کا حکم جاری کیاتھا ۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان کی نومبر 2016ءکے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔جسٹس ظہیر جمالی نے علا مہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ٹی جے پی کی بحالی کا حکم جاری کیاتھا ۔ مگر حکومت نوٹیفکیشن جاری نہ کر کے توہین عدالت کے ساتھ دوغلے پن اور منافقت کا بھی شکار ہے ۔ثابت ہوگیا ریاست تحریک جعفریہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے اورمجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم بھی وہی راستہ اختیار کریں جو تحریک لبیک نے کیا کیونکہ حکومت اور ریاست آئین اور قانون کی بات ماننے کی بجائے ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے۔ پولیس اہلکار وں کو قتل کرنے، بھارت سے مالی امداد حاصل کرنے اور سوشل میڈیا بیرون ممالک سے آپریٹ ہونے کے الزامات عائد کیے گئے۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم پر بھی ان کے رہنماو ¿ں کو رہا نہ کیا گیا جب وہ سڑکوں پر نکلے، احتجاج کیا اور سڑکیں بند کیںتو حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگیں ۔دریائے چناب کے پل بند کر دیئے گئے۔رینجرز کو پنجاب میںطلب کر کے پولیس کو اس کے ماتحت کردیا گیا ۔ حکومت خودکو سرنڈر کرکے مذاکرات پر تیار ہو گئی۔ پھر نادیدہ قوتوں کی مداخلت سے تمام سنگین الزامات واپس لے لیے گئے۔ کالعدم قراردینے کا نوٹیفکیشن واپس ہوگیا۔سینکڑوں کارکنوں کی رہائی ہو چکی ہے ۔باقی رہا ہو جائیں گے۔ مگر دوسری طرف مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور چھ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے والی پر امن تحریک جعفریہ پاکستان پر جنرل پرویز مشرف کی آمریت کے دوران لگائی گئی۔اس غیر آئینی پابندی کو سپریم کورٹ نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے نومبر 2016 میں پابندی ختم کردی تھی مگر آج تک بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں گیا۔ اور اب توفوجی اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت 80 ہزار پاکستانیوں کی قاتل تحریک طالبان سے بھی مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پرامن جماعتیں کالعدم اور دہشت گردوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسا کیوں ہے قوم اس سوال کا جواب چاہتی ہے۔ اور تحریک جعفریہ کا مطالبہ کررہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25176