24

ایران و پاکستان کا سرحدی منڈیوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا عزم

  • News cod : 25181
  • 09 نوامبر 2021 - 10:10
ایران و پاکستان کا سرحدی منڈیوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا عزم
ایران و پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر تجارت نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی منڈیوں میں بھرپور سرگرمیاں شروع ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران و پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فراہانی نے تہران میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داوود سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔انھوں نے کہا کہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی دوستی و تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کرتی ہے۔

اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داوود نے پارلیمانی دوستی گروپ کے حالیہ دورہ اسلام آباد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت، ایران کے ساتھ دستخط شدہ تمام سمجھوتوں پر عمل کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی بروئے کار لائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25181