26

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر

  • News cod : 25207
  • 10 نوامبر 2021 - 17:52
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیا ہے ۔جامعة النجف ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل علامہ سبطین سبزواری دوبار شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صدر، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیا ہے ۔جامعة النجف ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل علامہ سبطین سبزواری دوبار شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صدر، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔قائدملت جعفریہ نے علامہ سبطین سبزواری سے مرکزی نائب صدر کے عہدے کا حلف بھی لیا ۔ مختلف تنظیموں ، علماءاور تنظیمی رہنماوں نے علامہ سبطین سبزواری کو مرکزی کابینہ میں ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کی تعیناتی پر قائد ملت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نڈر اور بے باک رہنما کو مرکزی نائب صدر نامزد کرکے انہوں نے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25207