شیعہ علماءکونسل

11جولای
شیعہ علماءکونسل کا پارا چنار میں دہشت گردی ، محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ علماءکونسل کا پارا چنار میں دہشت گردی ، محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ علما ءکونسل کے رہنماو ں نے متنبہ کیا کہ اگر ریاستی ادارے پارا چنار کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو ہم سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ پاکستان بھر سے شیعیان حیدر کرار اپنے غیرت مند محب وطن ایمانی بھائیوں کے تحفظ کے لیے نکلیں۔

14آوریل
شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی، اسرائیلی پرچم نذر آتش

شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی، اسرائیلی پرچم نذر آتش

ریلی کے شرکاءنے متنازع فوجداری بل 2021 اور صرف ایک ہی مکتبہ فکر کے ترجمان تعلیمی نصاب کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ زبردستی منظور کی گئی کسی بھی قانون سازی کو تسلیم نہیں کریں گے ۔حکومت تمام مسالک کے لئے قابل قبول نصاب تعلیم تشکیل دے ۔

29آوریل
علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا

علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل ، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے چاروںصوبوں، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس منایا۔

07مارس
حکومت کو اگر قاتلوں کا پتہ ہے تو پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟علامہ محمد افضل حیدری

حکومت کو اگر قاتلوں کا پتہ ہے تو پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟علامہ محمد افضل حیدری

ریلی سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نےکہاکہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کہتے ہیں انہیں قاتلوں کا پتہ ہے تو وہ پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اہل تشیع پاکستان کو بنانے والے ہیں ۔اور اب ان کی نسلوں کو مساجد میں قتل کیا جارہا ہے۔

09فوریه
علمائے کرام امرباالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے اپنا کردار ادا کریں، علامہ سید ناظر عباس نقوی

علمائے کرام امرباالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے اپنا کردار ادا کریں، علامہ سید ناظر عباس نقوی

علماء کو اپنی دینی، تبلیغی ذمہ داری کو بغیر کسی خوف کے ادا کرنی چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو مغربی ثقافت اور بے دینی کی طرف جانے سے روکا جاسکے۔

24ژانویه
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفدکی ملاقات،اتحاد ملت اسلامیہ پر زور

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفدکی ملاقات،اتحاد ملت اسلامیہ پر زور

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفد نے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی کی قیادت میں ملاقات کی۔

10نوامبر
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیا ہے ۔جامعة النجف ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل علامہ سبطین سبزواری دوبار شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صدر، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔

21آگوست
عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، شیعہ علماءکونسل

عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، شیعہ علماءکونسل

ملک بھر میں بالخصوص پنجاب میں عزاداری کے حوالے سے ایک پلاننگ کے تحت آئین ِپاکستان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آزادی کو پامال کیا جارہاہے۔

18آگوست
عزاداری کے خلاف اقدامات واپس نہ لئے گئے تو عاشوہ جلوسوں کودھرنوں میں تبدیل کرسکتے ہیں،علامہ عارف واحدی

عزاداری کے خلاف اقدامات واپس نہ لئے گئے تو عاشوہ جلوسوں کودھرنوں میں تبدیل کرسکتے ہیں،علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر محرم کمیٹی دن رات کام کررہی ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل20کے مطابق تمام مکاتب فکر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے عقائدکے مطابق آزادی کےساتھ عبادات اور رسومات ادا کریں۔ کوئی ایگزیکٹوآرڈر یا SOP عوام کے بنیادی حقوق کوغصب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔