15

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفدکی ملاقات،اتحاد ملت اسلامیہ پر زور

  • News cod : 28171
  • 24 ژانویه 2022 - 2:02
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفدکی ملاقات،اتحاد ملت اسلامیہ پر زور
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفد نے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے شیعہ علماءکونسل کے وفد نے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی ، ملی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق پایا گیا کہ ملت اسلامیہ میں اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کیا جائے۔ حافظ ریاض نجفی نے زور دیا کہ کارکن کسی بھی تنظیم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ کارکنوں پر توجہ دینی چاہیے ۔قیادت اور کارکنوں کے درمیان کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ یہ کارکن ہی ہےںجو تنظیم اور قیادت کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہیں اوراپنے علاقے میں قیادت کے نمائندے سمجھے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو عزت دی جانی چاہیے ، کارکن ہی تنظیم سازی کرتے اورتنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بناتے ہیں۔اورقیادت کے دست و بازو بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماءکونسل کو تنظیم سازی ، کارکنوں کی فکری تربیت کے ساتھ ان کی سیاسی سماجی اور تنظیمی تربیت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی منفی سرگرمیوں اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی وجہ سے مسائل جنم لیتے اورکشیدگی پیدا ہوتی ہے ،ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

علامہ شبیر میثمی نے تنظیمی صورتحال پر رئیس وفاق المدارس کو شیعہ علماءکونسل کی تنظیم سازی کے مراحل سے آگاہ کیا اور رہنمائی بھی لی۔

ملاقات میں وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم دفتر مولانا لعل خان قمی بھی موجود تھے۔شیعہ علماءکونسل کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، آرگنائزر وسطی پنجاب مولانا حسین عسکری نقوی بھی شامل تھے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28171