6

عزاداری کے خلاف اقدامات واپس نہ لئے گئے تو عاشوہ جلوسوں کودھرنوں میں تبدیل کرسکتے ہیں،علامہ عارف واحدی

  • News cod : 21232
  • 18 آگوست 2021 - 2:43
عزاداری کے خلاف اقدامات واپس نہ لئے گئے تو عاشوہ جلوسوں کودھرنوں میں تبدیل کرسکتے ہیں،علامہ عارف واحدی
انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر محرم کمیٹی دن رات کام کررہی ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل20کے مطابق تمام مکاتب فکر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے عقائدکے مطابق آزادی کےساتھ عبادات اور رسومات ادا کریں۔ کوئی ایگزیکٹوآرڈر یا SOP عوام کے بنیادی حقوق کوغصب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ عزاداری کے خلاف غیرآئینی اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔ اپنے بنیادی شہری حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ عزاداری کے خلاف اقدامات واپس نہ لئے گئے تو عاشوہ محرم الحرام کے جلوسوں کودھرنوں میں تبدیل اور جیل بھرو تحریک شروع کرسکتے ہیں۔ افسوس غیرآئینی اور غیرقانونی ہتھکنڈوں سے عوام کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات کھلی زیادتی اور عزاداری کے خلاف کریک ڈان ہے۔ ظلم پرخاموش نہیں بیٹھیں گے۔

محرم کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں کرونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں ہر مجلس اور جلوس میں انتظامیہ اور پولیس کے خلا ف قرار دادیں پاس کی جائیں گی اور عوام کو عزاداری کے خلاف ہونے والی سازش سے آگاہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے صورتحال میں بہتری نہ لائی، غیرآئینی و غیر قانونی اقدامات کا یہ سلسلہ جاری رکھا اورعزاداری کےخلاف حکومتی کریک ڈاون نہ روکا تو جلوس ہائے عزا کو دھرنوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہیں گے۔ خبردار کرتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک پر مجبور نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر محرم کمیٹی دن رات کام کررہی ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل20کے مطابق تمام مکاتب فکر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے عقائدکے مطابق آزادی کےساتھ عبادات اور رسومات ادا کریں۔ کوئی ایگزیکٹوآرڈر یا SOP عوام کے بنیادی حقوق کوغصب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ج

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21232