9

حکومت کو اگر قاتلوں کا پتہ ہے تو پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 30800
  • 07 مارس 2022 - 2:02
حکومت کو اگر قاتلوں کا پتہ ہے تو پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟علامہ محمد افضل حیدری
ریلی سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نےکہاکہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کہتے ہیں انہیں قاتلوں کا پتہ ہے تو وہ پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اہل تشیع پاکستان کو بنانے والے ہیں ۔اور اب ان کی نسلوں کو مساجد میں قتل کیا جارہا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماءکونسل کے زیراہتمام جامع مسجد امامیہ پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 60 سے زائد نمازیوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی پریس کلب سے اسمبلی حال تک احتجاجی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت علمائے کرام نے کی۔ریلی سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہداءکے قاتلوں کو گرفتار کرے صرف تسلیاں نہ دے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کہتے ہیں انہیں قاتلوں کا پتہ ہے تو وہ پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اہل تشیع پاکستان کو بنانے والے ہیں ۔اور اب ان کی نسلوں کو مساجد میں قتل کیا جارہا ہے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا تشیع نے قیامت تک رہنا ہے ،تشیع کو مٹانے والی یزیدی قوتیں خود مٹ گئیں، تشیع آج بھی برقرار ہے۔قتل و غارتگری کرکے اگر دہشت گرد اپنی کامیابی سمجھتے ہیں تو یہ ان کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ریلی سے مولانا رائے ظفر علی خان، پیر عثمان نوری ،مولانا محمد باقرگھلو،قاسم علی قاسمی،وقار الحسنین نقوی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30800