5

بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سرپرست کی رحلت پر سربراہ جامعۃ المصطفی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 25224
  • 10 نوامبر 2021 - 17:58
بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سرپرست کی رحلت پر سربراہ جامعۃ المصطفی کا تعزیتی پیغام
سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پرتعزیتی پیغام میں کہا ہئ کہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ سرزمین بوسنیا ہرزگوینا میں اسلامی اہداف کے دفاع میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پرتعزیتی پیغام میں کہا ہئ کہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ سرزمین بوسنیا ہرزگوینا میں اسلامی اہداف کے دفاع میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم حسن چنگیچ عالم اسلام کے مسائل کے متعلق ہمیشہ فکر مند رہتے تھے۔ میں اس مصیبت پر جنابعالی، مرحوم کے اہل خانہ اور ملت بوسنیا ہرزگوینا کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات میں بلندی کا طلب گار ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25224