5

افغانستان، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ

  • News cod : 25283
  • 12 نوامبر 2021 - 19:47
افغانستان، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے علاقے اسپن غر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز، افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے سے 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے علاقے اسپن غر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 12 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ مقامی افراد کے مطابق دھماکہ مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خوست، پکتیا، قندھار اور ہرات میں بھی جمعے کے روز مساجد میں دھماکے ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25283

ٹیگز