12

ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری انتقال کرگئے

  • News cod : 25529
  • 18 نوامبر 2021 - 13:00
ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری انتقال کرگئے
ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری تہران کے امام حسین (ع) اسپتال میں سکتہ قلبی کے باعث دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی معروف عالم دین آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری تہران کے امام حسین (ع) اسپتال میں سکتہ قلبی کے باعث دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

مشرقی آذربائیجان سے مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن، تہران میں آیت اللہ ایروانی مدرسے کے سربراہ، علماء کی مرکزی سوسائٹی کونسل کے رکن، مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم انقلاب کے سابق نمائندے اور تبریز میں جمعہ کی امامت، جیسے عہدے مرحوم آیت اللہ مجتہد شبستری کی کامیاب زندگی کے منہ بولتی تصاویر ہیں۔

وفاق ٹائمز آیت اللہ مجتہد شبستری کی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج)، رہبر معظم انقلاب ،مدارس، مراجع عظام، علمائے کرام اور آذربائیجان کے معززین، ان کے طلباء اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25529