17

تعلیمی اداروں میں بے حیائی عام ہوگئی ہے، اساتذہ کا فرض ہے کہ بچوں کی تربیت کرے، نائب امام جمعہ سکردو

  • News cod : 25587
  • 20 نوامبر 2021 - 14:49
تعلیمی اداروں میں بے حیائی عام ہوگئی ہے، اساتذہ کا فرض ہے کہ بچوں کی تربیت کرے، نائب امام جمعہ سکردو
⁦ آج کل ہمارے معاشرے کے اندر خواتین ایسے ایسے لباس پہنتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہمیں خود شرم آتی ہے خاص طور پر تعلیمی اداروں میں بے حیائی عام ہوگئی ہے وہ اسکولز اور کالجز جہاں سے تربیت لی جاتی ہے اگر انہی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کا یہ حال ہوگا تو باقیوں کا کیا حال ہوگا اور یہی خواتین اپنے بچوں کی کیا تربیت کریں گی؟

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نائب امام جمعہ حجۃ الاسلام سید باقرالحسینی نے جامع امامیہ مسجد سکردو میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا درس اور تربیت لینےکی جگہ ہے یہاں پر جتنا ہوسکے نیک اعمال انجام دیں تاکہ آخرت بہتر ہو، کیونکہ آخرت کے دن سوائے اللہ کی ذات کے اور کوئی تُمہاری سفارش نہیں کر سکے گا، جب ہم ہمارے بُرے اعمال کی وجہ سے پھنس جائیں گے تو اس وقت ہمارا کوئی سہارا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ⁦ سکردو سٹی کے اندر ایک ہی گرلز ڈگری کالج ہے جہاں کلاس رومز میں تو دُور کی بات فرش پر بھی ٹھیک سے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے ڈگری کالج کی طالبات مسلسل احتجاج کر رہی ہیں لیکن ان کی فریاد سُننے والا کوئی نہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکردو سٹی کے اندر مزید دو سے تین گرلز کالجز بنایا جائے تاکہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں پُرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔
⁦ آج کل ہمارے معاشرے کے اندر خواتین ایسے ایسے لباس پہنتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہمیں خود شرم آتی ہے خاص طور پر تعلیمی اداروں میں بے حیائی عام ہوگئی ہے وہ اسکولز اور کالجز جہاں سے تربیت لی جاتی ہے اگر انہی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کا یہ حال ہوگا تو باقیوں کا کیا حال ہوگا اور یہی خواتین اپنے بچوں کی کیا تربیت کریں گی؟
کیونکہ بچوں کی پہلی ترتیب گاہ ماں کی گود ہے، میں والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی بچیوں کے لباس پر توجہ دیں اور ساتھ میں جوانوں سے بھی گزارش کرتا ہوں یہ جو تنگ لباس آپ لوگ زیب تن کرتے ہیں یہ اسلامی لباس نہیں بلکہ یہ یورپ کا لباس ہیں لہٰذا اس طرح کے لباس پہننا ہمارے لئے زیب نہیں دیتا۔
⁦ حضرت علی (علیہ السلام) کا ارشاد گرامی ہے۔
“اے لوگو جان لو اگر انسان اپنے دین اور ایمان کو کامل کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ علم حاصل کرے، لیکن علم ہی سب کچھہ نہیں بلکہ علم حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے چاہئے وہ دینی علم ہو یا دنیوی اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔ آگاہ رہو علم حاصل کرنا تم سب پر واجب قرار دیا گیا ہے، واجب علوم میں اصول دین اور فروع دین سب پر واجب ہیں۔
⁦ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارا یہاں علم کے معیار کو گرایا جارہا ہے، گورنمنٹ سکولز کے امتحانات کو باقاعدہ سازش کے تحت ملتوی کیا جا رہا ہے۔ چھٹیوں میں بچوں کو جتنا پڑھایا گیا ہے وہ سب بھول جائیں گے اور مارچ، اپریل میں کیا امتحانات دیں گے، کیونکہ اکثریت اپنے بچوں کو چھٹیوں میں ٹیوشن نہیں پڑھا سکتی۔
ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنمنٹ سکولز کے امتحانات کو بروقت کرایا جائے۔
وزیر تعلیم ہمارے بُلانے کے باوجود بھی نہیں آئے ہم نے کمیشنر صاحب سے بھی یہی مطالبہ کیا ہے کہ مڈل اسکول کے بچوں کے امتحانات ابھی ہونے چاہئیے۔
⁦ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کے بجائے مسلسل لوڈشیڈینگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے، حکومت فوری بجلی کی لوڈشیڈینگ میں کمی کرے اور یکم دسمبر سے جنیٹر کا انتظام ہونا چاہئے۔
⁦ گلگت بلتستان پولیس بلخصوص ایس ایس پی سکردو کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ان ملزمان کو سرےعام پھانسی دی جائے تاکہ کسی کو آئندہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو، ہمارا حکومت سے بھی یہی مطالبہ ہے کہ قانون کی بالادستی ہو اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25587

ٹیگز