12

علامہ شیخ حسن فخرالدین مرحوم کی علمی،تبلیغی اور ترویج دین کیلئےکی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر زراعت کاظم میثم

  • News cod : 25610
  • 21 نوامبر 2021 - 14:42
علامہ شیخ حسن فخرالدین مرحوم کی علمی،تبلیغی اور ترویج دین کیلئےکی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر زراعت کاظم میثم
ان کی وفات دنیا اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے۔انکی وفات پر تمام عقیدت مندوں اور لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ معروف عالم دین شیخ حسن فخرالدین بلتستان کے نابغہ روزگار شخصیت تھے۔انکی علمی،تبلیغی اور ترویج دین کے لئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے علمی حلقے میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔ان کی وفات دنیا اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے۔انکی وفات پر تمام عقیدت مندوں اور لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25610