9

ورچوئل ایجوکیشن مستقبل میں جامعۃ المصطفی کی ترقی کے ستونوں میں سے ایک ہے، حجت‌الاسلام والمسلمین‌ عباسی

  • News cod : 25725
  • 25 نوامبر 2021 - 13:58
ورچوئل ایجوکیشن مستقبل میں جامعۃ المصطفی کی ترقی کے ستونوں میں سے ایک ہے، حجت‌الاسلام والمسلمین‌ عباسی
حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ عباسی نے ورچوئل یونیورسٹی کی حالیہ پیشرفت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور یونیورسٹی کے علمی اور انتظامی عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قدردانی بھی کی۔

المصطفی ورچوئل یونیورسٹی میں حجت‌الاسلام والمسلمین‌ عباسی اور المصطفی یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موجودگی میں ہونے والی ایک میٹنگ میں المصطفی ورچوئل یونیورسٹی کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والے یا دوبارہ نشر کیے گئے آثار کے ساتھ ساتھ نئے اور قلیل مدتی کورسز کی بھی رونمائی کی گئی۔
ان آثار کی رونمائی کے موقع پر حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ عباسی نے ورچوئل یونیورسٹی کی حالیہ پیشرفت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور یونیورسٹی کے علمی اور انتظامی عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قدردانی بھی کی۔
جامعۃ المصطفی کے سرپرست نے ورچوئل تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج دنیا میں ورچوئل تعلیم کو جو اہم مقام حاصل ہوا ہے اور جامعۃ المصطفی کے لیے اس قسم کی تعلیم کی آسانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ حضوری تعلیم میں موجود ممکنہ مسائل اور مشکلات کی بنا پر ورچوئل ایجوکیشن مستقبل میں جامعۃ المصطفی کی ترقی کے ستونوں میں سے ایک ہے اور ہمیں اس کی ترقی میں اپنی پوری لگن سے کام لینا ہو گا اور یقیناً ورچوئل یونیورسٹی اس قسم کی تعلیم میں ایک اہم لائن تصور کی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں جن تصانیف کی رونمائی کی گئی ان میں پہلے ایڈیشن کی اٹھارہ اور دوسرے ایڈیشن کی سات کتابیں شامل تھیں۔ یہ تصانیف امامت و خاتمیت، گلستان سعدی، تاریخ اہل بیت علیہم السلام، فارسی زبان کی تعلیم میں مشق اور ہوم ورک، تاریخ و منابع علم حدیث، آشنایی با دانش فقه، قرآن و مستشرقان، تاریخ تمدن اسلامی، شیعه‌شناسی، درآمدی بر فلسفه اخلاق، ادیان تطبیقی، منطق تفسیر قرآن کریم، منطق ترجمه قرآن کریم، مفردات قرآن، علم منطق، اخلاق اسلامی، علم صرف، بررسی و نقد عرفان‌های نوظهور، آسیب‌شناسی عرفان و تصوف، رویکرد تحلیلی بر عرفان نظری، شناخت‌نامه صحیفه سجادیه جیسے موضوعات پر مشتمل تھیں کہ جو “مرکز نشر المصطفی” نے شائع کی ہیں۔
یہ آثار فارسی، عربی، ہسپانوی، فرانسیسی، اردو اور آذری سمیت مختلف زبانوں میں لکھے گئے ہیں جو کہ اب عمومی استفادہ کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25725

ٹیگز