4

یکجہتی اور بروقت مؤثر اقدامات اٹھانا بسیجی ثقافت کی خصوصیات ہیں، آیۃ اللہ علی رضا اعرافی

  • News cod : 25731
  • 25 نوامبر 2021 - 14:25
یکجہتی اور بروقت مؤثر اقدامات اٹھانا بسیجی ثقافت کی خصوصیات ہیں، آیۃ اللہ علی رضا اعرافی
حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ نے بسیج کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے مزید کہا بسیج کی اہم خصوصیات میں ایثار و قربانی،عقیدت،ایمان،جہاد اور اسلام کا دفاع سر فہرست ہے اور یہ بسیج کی پہلی ثقافت ہے۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے آج دارالشفاء میں علماء طلباء اور اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ ہفتہ بسیک کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب،حوزہ ہائے علمیہ اور علماء کو خراج تحسین پیش کیا۔
آیۃ اللہ اعرافی نے کہا کہ بسیج تمام خوبیوں کا مظہر اور نظریات کے دفاع کے جذبے سے سرشار ہے اور یہی بسیج کی بنیاد ہے۔بسیجی ایمان،جہاد اور دفاع کے قلعے میں اہم کردار کا حامل ہے اور مختلف میدانوں میں رضاکاروں کی شعوری اور دلیرانہ موجودگی قابل فخر ہے۔
آیۃ اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ اور رضاکاروں کا کام آج کی دنیا پر حکومت کرنے کے لئے اسلامی فکر اور نظریے کا فروغ اور ایک نئی اسلامی تہذیب کی بنیاد ہونا چاہئے۔
انہوں نے رضاکاروں کے خلوص کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رضاکاروں میں عزم زیادہ اور توقعات کم ہیں اور انہوں نے اسلام اور الٰہی نظریات سے متعلق خود کو وقف کیا ہوا ہے،یکجہتی اور بروقت مؤثر اقدامات اٹھانا بسیجی ثقافت کی خصوصیات ہیں اور یہ اتحاد اور ہم آہنگی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیتی ہے۔
آیۃ اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ دفاع مقدس کی ثقافت اور بسیجی جذبے نے دنیا کے کئی ممالک میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مزاحمتی اور مقاومتی محاذوں کو تشکیل دیا ہے۔

اِمام جمعہ قم نے حوزہ ہائے علمیہ کے رضاکاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب حوزہ ہائے علمیہ میں رضاکاروں کی بات آتی ہے تو علماء اور طلباء کو رضاکارانہ کاموں میں سب سے آگے ہونا چاہئے،حوزہ ہائے علمیہ سمیت دینی اور علمی مراکز کی فضاء میں بسیج کا کام انقلاب اسلامی کے جذبے اور شعور کا تحفظ اور اس سے خالص اسلامی فکر کو پروان چڑھانا ہونا چاہئے۔

انہوں  نے کہا کہ دفاعِ مقدس میں بسیجی ثقافت طاغوت کو سرنگوں کرنے کے بعد دنیا میں ایک اہم اور منفرد نمونہ بن چکی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25731

ٹیگز