4

امریکہ کا عراق اور اسرائیل کو جمہوریت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

  • News cod : 25734
  • 25 نوامبر 2021 - 17:13
امریکہ کا عراق اور اسرائیل کو جمہوریت کانفرنس میں شرکت کی دعوت
امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں صرف عراق اور اسرائیلی حکومت کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر جو بائیڈن نے 110 ممالک کو جمہوریت کے عنوان پر ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،9 اور 10 دسمبر کو منعقد ہونے والی اس آنلائن کانفرنس میں امریکہ نے اپنے عرب اتحادی ممالک جیسے مصر،سعودی عرب،اردن،قطر اور متحدہ عرب امارات میں سے کسی کو مدعو نہیں کیا ہے۔

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں صرف عراق اور اسرائیلی حکومت کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25734