13

نوجوان بچوں اور بچیوں کےلئے اسلامی تعلیمی نصاب اہم ضرورت ہے، آیت اللہ حافظ بشیر

  • News cod : 25738
  • 25 نوامبر 2021 - 17:39
نوجوان بچوں اور بچیوں کےلئے اسلامی تعلیمی نصاب اہم ضرورت ہے، آیت اللہ حافظ بشیر
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شکاگو (امریکہ) میں امام الجمعہ و الجماعہ حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی نجفی نے آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔

آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے کہ ( انسان کے لیے دو راستے ہیں ایک دنیا کی زندگی اور دوسرا آخرت کی زندگی ) مرجع عالی قدر  نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس موضوع کے متعلق کتاب کو کلاسوں اور بچوں کی عمر کے تناسب سے مرتب کیا جائے۔ اس موضوع پر آیات ،روایات ، فیلسوف اور حکماء کے کلام کو پیش کیا جائے۔

آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ اس مضمون کو بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ ان کو یہ باور رہے کہ یہ جنبی مضمون یا چھٹیوں میں پڑھایا جانے والا مضمون نہیں ہے بلکہ یہ مضمون ان کے روزانہ کے مضامین میں سے ایک مضمون ہے۔

آخر میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ ایسا کرنے سے آج کل کے بچوں اور بچیوں کو شیطانی حملوں کی یلغار سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف آۓ ہوئے معزز مہمان نے اس حوالے سے شکاگو (امریکہ) میں کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بیان کیا،جن کو آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا کی۔
حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی نجفی نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25738

ٹیگز