8

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میانوالی کی علامہ افتخار نقوی سے ملاقات 

  • News cod : 25819
  • 28 نوامبر 2021 - 10:25
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میانوالی کی علامہ افتخار نقوی سے ملاقات 
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میانوالی فاطمہ احمد کا کہنا تھا کہ انڈس ویلفیر سوسائٹی اور انجمن سماجی بہبود میانوالی انتہائی بڑے پیمانے پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میانوالی فاطمہ احمد اور سوشل ویلفیر آفیسر تحصیل میانوالی رضوان صاحب نے میانوالی کی انتہائی فعال این جی اوز انڈس ویلفیر سوسائٹی اور انجمن سماجی بہنود میانوالی کے زیراہتمام چلنے والے ادارے انڈس ماڈل ہائی سکول برائے طلباء و طالبات اور المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان کا دورہ کیا،

انڈس ماڈل ہائی سکول برائے طلباء طالبات میں سر سجاد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پچھلے 25سالوں سے علاقہ کے بچے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے اس وقت بھی ادارہ میں 1800کے قریب طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں

المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان میں سید ابرار حسین نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں لاہور اور اسلام آباد سے سپیشلسٹ ڈاکٹر آتے ہیں نیورو سر جری، جنرل سر جری اور آئی سر جری بھی کی جاتی ہے 30بیڈڈ وارڈ اور لیبارٹری کی سہولیات بھی موجود ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر فاطمہ احمد نے الفجر انسٹیٹوٹ میں چیئر مین سچ ٹی وی علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات بھی کی جہاں انہوں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تیس سالوں سے اس علاقہ میں صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اتنے بڑے پیمانے پر کام کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میانوالی فاطمہ احمد کا کہنا تھا کہ انڈس ویلفیر سوسائٹی اور انجمن سماجی بہبود میانوالی انتہائی بڑے پیمانے پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25819

ٹیگز