9

پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتا ہے، صدر عارف علوی

  • News cod : 25835
  • 28 نوامبر 2021 - 15:12
پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتا ہے، صدر عارف علوی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے برادرانہ، تاریخي ، دینی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ظرفیتوں سے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان میں اقتصادی تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس کے ضمن ميں صدرعارف علوی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ، افغانستان میں مشترکہ، جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے برادرانہ، تاریخی ، دینی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ظرفیتوں سے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ صدر رئیسی نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح خطے کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کی کارروائیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکی کوششوں کا تسلسل ہے، کیونکہ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا اور وہی اس کی حمایت بھی کررہا ہے۔ ہمیں داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے طالبان کی مدد اور حمایت کرنی چاہیے۔صدر عارف علوی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ اس ملاقات میں علاقائي تعاون اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25835