20

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جناب خالد خوررشید کا تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور وزرائے اسمبلی کے ہمراہ جامعہ طوسی بلتستان کا دورہ

  • News cod : 25841
  • 28 نوامبر 2021 - 15:42
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جناب خالد خوررشید کا تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور وزرائے اسمبلی کے ہمراہ جامعہ طوسی بلتستان کا دورہ
نمائندہ حلقہ دو سکردو وزیر زراعت گلگت بلتستان جناب کاظم میثم نے وزیر اعلٰی کو جامعہ طوسی بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا-

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دورہ بلتستان کے دوران شگر جاتے ہوئے جامعہ طوسی بلتستان میں مختصر قیام کیا- تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ جامعہ طوسی بلتستان کے مسئولین نے ادارے کی تعلیمی, تربیتی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جناب خالد خورشید کو تفصیلی بریفنگ دیا- نمائندہ حلقہ دو سکردو وزیر زراعت گلگت بلتستان جناب کاظم میثم نے وزیر اعلٰی کو جامعہ طوسی بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا-
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے ادارے کی تعلیمی اور تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے جامعہ طوسی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کی ہدایت جاری کردی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25841