13

ہر روز محاسبہ نفس کرنا متقی بننے کے لیے پہلا قدم ہے،آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 25931
  • 01 دسامبر 2021 - 16:30
ہر روز محاسبہ نفس کرنا متقی بننے کے لیے پہلا قدم ہے،آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے محاسبہ نفس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو ہر روز اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے اور ہر روز محاسبہ نفس کرنا متقی بننے کے لئے پہلا قدم ہے۔خداوند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،کراچی اور مظفرگڑھ سے آئے ہوئے مومنین نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے محاسبہ نفس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو ہر روز اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے اور ہر روز محاسبہ نفس کرنا متقی بننے کے لئے پہلا قدم ہے۔خداوند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔

آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25931