17

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا مدرسہ امام حسن عسکریؑ رضویہ سوسائٹی کا دورہ

  • News cod : 25938
  • 01 دسامبر 2021 - 16:51
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا مدرسہ امام حسن عسکریؑ رضویہ سوسائٹی کا دورہ
اس موقع پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ طالب جوہری مرحوم کے بیٹے مولانا ریاض جوہری سے ملاقات کی اور علامہ کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ مدرسہ امام حسن عسکریؑ نیو رضویہ سوسائٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ طالب جوہری مرحوم کے بیٹے مولانا ریاض جوہری سے ملاقات کی اور علامہ کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مدرسہ علمیہ کراچی کے سربراہ قاضی فیاض حسین نقوی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25938