18

آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت

  • News cod : 25954
  • 01 دسامبر 2021 - 20:57
آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی علامہ شیخ نوروز مرحوم کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے دورۂ کراچی کے دوران حال ہی میں وفات پانے والے معروف عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند اور دیگر افراد سے ملاقات اور تعزیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے دورۂ کراچی کے دوران حال ہی میں وفات پانے والے معروف عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند اور دیگر افراد سے ملاقات اور تعزیت پیش کی ہے۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی دینی و علمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور اور سایہ دار شجر سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ان کی نمایاں اور گراں قدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید فیاض نقوی، مدینہ العلم کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن سید مہدی نقوی اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے.

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25954