4

اتحاد تنظیمات مدارس کی توسیع تنظیم،فرقہ واریت کے خاتمے کا باعث بنے گا، علا مہ مرید نقوی

  • News cod : 26032
  • 02 دسامبر 2021 - 22:03
اتحاد تنظیمات مدارس کی توسیع تنظیم،فرقہ واریت کے خاتمے کا باعث بنے گا، علا مہ مرید نقوی
کراچی کے دورے سے واپسی پر جامعة المنتظر میں علماءاور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ جب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شیعہ سنی دیوبندی اور اہل حدیث علماءایک پلیٹ فارم پر بیٹھیں گے تو اس سے غلط فہمیاں دور ہوں گی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ اجلاس میں توسیع تنظیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نہ صرف مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور اسلامی بھائی چارہ فروغ پائے گا بلکہ فرقہ واریت کے خاتمے کا بھی باعث بنے گا۔

کراچی کے دورے سے واپسی پر جامعة المنتظر میں علماءاور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ جب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شیعہ سنی دیوبندی اور اہل حدیث علماءایک پلیٹ فارم پر بیٹھیں گے تو اس سے غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ اسلامی مشترکات فروغ پائیں گے۔ مقامی سطح پر اختلافی مسائل بھی حل ہوں گے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کی تنظیم سازی سے فرقوں کے درمیان غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ اتحادتنظیمات مدارس کے کنونشن میں بھرپور شرکت کرے گا اور اسے کامیاب بنائے گا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26032