9

انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 26055
  • 03 دسامبر 2021 - 16:43
انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کلیم اللہ کا لقب دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کے حقائق دکھائے ،حضرت عیسیٰ ؑ کو روح اللہ اور کلمة اللہ کہا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں کہ جن کا تعارف کراتے ہوئے خداو ند ذوالجلال نے فرمایا : بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا۔ جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ سے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کائنات کا خالق و مالک ہے۔ تمام امور اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے قوت عقل سے نوازا اور اسے اختیار دیا کہ چاہے تو وہ جنت کا راستہ اختیار کیا یا جہنم کا۔

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کلیم اللہ کا لقب دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کے حقائق دکھائے ،حضرت عیسیٰ ؑ کو روح اللہ اور کلمة اللہ کہا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں کہ جن کا تعارف کراتے ہوئے خداو ند ذوالجلال نے فرمایا : بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا۔ جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے۔

دوسرے انبیاءپر جب کوئی اعتراض یا اشکال ہوتا تو خود وہ نبی اس اعتراض کا جواب دیتا تھا لیکن جب ہمارے پیغمبر اسلام پر اعتراضات کیے گئے تو اللہ سبحان و تعالیٰ نے خود جوابات دئیے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں پیغمبر اسلام کا چار بار ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں عظمت اور القاب کے ساتھ یاد کیا ہے ۔جیسے یٰسین ،یا ایھا المزمل ،یا ایھا المدثر وغیرہ لیکن دوسرے انبیاءکے بارے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں نام سے یاد کیا جیسے یا موسیٰ ؑ ،یا عیسیٰ ؑ ،یا یحیٰی ؑ ۔ اس سے پیغمبر اکرم کا مقام کھل کر سامنے آجاتا ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26055