17

رسول ؐوآل رسول علیھم السلام ہی کامیابی اور بلندیوں کے خواہاں مومنین کےلئے ہادی اور نمونہ عمل ہیں،آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی

  • News cod : 26259
  • 08 دسامبر 2021 - 14:31
رسول ؐوآل رسول علیھم السلام ہی کامیابی اور بلندیوں کے خواہاں مومنین کےلئے ہادی اور نمونہ عمل ہیں،آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی
انہوں نےمزید کہاکہ طالبعلموں کو چاہئے کہ وہ حصول علم میں بھرپور کوششیں کریں اس لئےکہ یہ مقدس واجب ہےاور ہر طرح کی کوتاہیوں سے دور رہیں اوروہ نسیان اور بھولنے کی عادت پرمباحثہ، مذاکرہ،مراجعہ کے ذریعہ غلبہ حاصل کریں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں دار الزہراء علیھا السلام کے خصوصی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ رسول ؐ وآل رسول علیھم السلام ہی دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی اور بلندیوں کے خواہاں مومنین کے لئے ہادی اور نمونہ عمل ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ طالبعلموں کو چاہئے کہ وہ حصول علم میں بھرپور کوششیں کریں اس لئےکہ یہ مقدس واجب ہےاور ہر طرح کی کوتاہیوں سے دور رہیں اوروہ نسیان اور بھولنے کی عادت پرمباحثہ، مذاکرہ،مراجعہ کے ذریعہ غلبہ حاصل کریں۔ انہوں نےحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اچھائیوں سے محبت کیجئے اور دوسروں کے ساتھ بھی خیر کو عملی طور پر یقینی بنائیں اور دوسروں کی مدد بھی کرتے رہیں۔
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مدارس دارالزہراء علیھا السلام کے تربیتی و تعلیمی اساتذہ کو انکی خدمات پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یتیموں کی خدمات میں آپ کی کوششیں لائق قدر ہیں اور آپ لوگوں کی انہیں جاں فشانیوں سے ہماری اولادیں مستقبل میں اپنے اور معاشرے میں عملی اقدام کو یقینی بنائیں گے اور کامیابیوں کی منزلیں طے کرینگے۔

انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے فرمایا کہ مدارس دار الزہراء علیھا السلام میں نئے سال کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں،مدارس کے اساتذہ،طلاب مدرسے سے متعلق عہدیداران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں تاکہ ان کی پدرانہ نصیحتیں سنیں اور اس پر عمل کرتے ہوئے بہتر انداز میں یتیموں کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ مدارس دار الزہراء علیھا السلام نے وزارتی امتحانات میں مختلف علمی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہماری متعدد اولادوں نے کامیابیاں حاصل کرکے یونیوسٹیوں میں داخلےلئے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26259