9

انسانی حقوق کو بین الاقوامی سیاستدانوں کے اشارے پر سیاست پر قربان کردیا گیا ہے، شیخ ابراہیم زکزاکی

  • News cod : 26579
  • 15 دسامبر 2021 - 12:05
انسانی حقوق کو بین الاقوامی سیاستدانوں کے اشارے پر سیاست پر قربان کردیا گیا ہے، شیخ ابراہیم زکزاکی
ملاقات کے دوران وکلاء اور قانون دانوں نے عالمی حقوقِ بشر کی مناسبت سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے اہداف و مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کئی ایشیائی اور افریقی اسلامی ممالک میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے کھلی خلاف ورزیوں کا تذکرہ بھی کیا۔

وفاق ٹائمز، عالمی حقوقِ بشر کی مناسبت سے نائجیریا کے مسلمان وکلاء کے ایک وفد نے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق،ملاقات کے دوران وکلاء اور قانون دانوں نے عالمی حقوقِ بشر کی مناسبت سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے اہداف و مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کئی ایشیائی اور افریقی اسلامی ممالک میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے کھلی خلاف ورزیوں کا تذکرہ بھی کیا۔

اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے وکلاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ انسانوں کا کسی بھی مذہب،رنگ،نسل یا قوم سے تعلق ہو خدا کے ہاں محترم ہیں اور انہیں یکساں حقوق ملنے چاہئیں،لیکن جو بات سب پر واضح ہے وہ یہ ہے کہ انسانی حقوق کو خاص بین الاقوامی سیاستدانوں کے اشارے پر بین الاقوامی سیاست پر قربان کیا گیا ہے اور اس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر حقوقِ بشر کے بین الاقوامی قانون کے نفاذ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر نائجیریا کے وکلاء اور قانون دانوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی امامت میں نمازِ مغربین ادا کی۔

۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26579