20

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 27322
  • 01 ژانویه 2022 - 7:23
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
زائر کے کردار میں مثبت تبدیلی اس کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہاکہ قانون و انصاف کے مطابق فیصلہ دینا ایک جج کا فریضہ ہے۔جج کو کسی کی بھی طرف داری کا ذہن میں خیال بھی نہیں لانا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کے عدالتی فیصلے دینے سے مقصود مجرم کی اصلاح ہو۔

آخر پر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے معزز وفد کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ زائر کے کردار میں مثبت تبدیلی اس کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27322