11

حکومت کو چاہئیے کہ جو عناصر دیگر مسالک اور مقدسات کی توہین کرنے میں ہی اپنی بقا سمجھتے ھیں انہیں لگام ڈالیں

  • News cod : 27594
  • 05 ژانویه 2022 - 12:24
حکومت کو چاہئیے کہ جو عناصر دیگر مسالک اور مقدسات کی توہین کرنے میں ہی اپنی بقا سمجھتے ھیں انہیں لگام ڈالیں
دونوں راھنماوں کی نشست میں کہا گیا کہ شیعہ علما کونسل اور ھماری قیادت کی ھمیشہ اتحاد و وحدت کی کوششوں کے باوجود بعض تکفیری عناصر کو فرقہ واریت پھیلانے کی چھٹی دینے سے پتہ چلتا ھے کہ ایک سازش کے تحت امت کے درمیان وحدت و اخوت کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ھیں-

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی کی رھائشگاہ پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے دونوں مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ عارف حسین واحدی نے باھمی ملاقات کی-موجودہ ملکی اور تنظیمی امور پر تفصیل سے غور و خوض اور مشاورت ھوئی-موجودہ حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے اور آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر کرنے کی مذمت کی گئی-

اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کی مشکلات کا احساس کیا جائے ان کو ریلیف دیا جائے-دونوں راھنماوں کی نشست میں کہا گیا کہ شیعہ علما کونسل اور ھماری قیادت کی ھمیشہ اتحاد و وحدت کی کوششوں کے باوجود بعض تکفیری عناصر کو فرقہ واریت پھیلانے کی چھٹی دینے سے پتہ چلتا ھے کہ ایک سازش کے تحت امت کے درمیان وحدت و اخوت کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ھیں-
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ جو عناصر دیگر مسالک اور مقدسات کی توہین کرنے میں ہی اپنی بقا سمجھتے ھیں انہیں لگام ڈالیںعوام میں بے چینی بڑھ رھی ھے

ریاست اور حکومت کو چاہئے کہ قانون کی عملداری یقینی بنائےاور تکفیر و توہین کا سلسلہ بند کرائیں-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27594