7

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے آخری مجلس عزاء منعقد

  • News cod : 27698
  • 08 ژانویه 2022 - 10:16
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے آخری مجلس عزاء منعقد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس عزامنعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس عزامنعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں ہونے والی مجالس عزا میں کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجالس عزا میں صرف رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایک خطیب اور ایک مداح شریک رہے۔

تصویری رپورٹ|رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے آخری مجلس عزاء منعقد

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مشہور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے کہا کہ زندگي میں پیشرفت اور اللہ سے تقرب کا واحد راستہ امامت اور امام معصوم سے متصل رہنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس راہ کو محفوظ رکھنے کے لیے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے جو کام کیا وہ بے نظیر تھا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت زہرا نے اس عظیم جہاد کے لیے حقائق کو برملا کرنے اور سچائيوں کو لوگوں کے سامنے لانے کا ہتھیار استعمال کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27698