11

شہید سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی، امیر جماعت اسلامی سندھ

  • News cod : 27766
  • 11 ژانویه 2022 - 21:17
شہید سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی، امیر جماعت اسلامی سندھ
امیر جماعت اسلامی سندھ نے پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر کے قتل میں امریکی دہشتگردی کاروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سندھ نے پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر کے قتل میں امریکی دہشتگردی کاروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی۔

رپورٹ کے مطابق، کراچی کے شہر میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تقریب اسلامی مذاہب کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ “حمید شہریاری” اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مجلس خبرگان رہبری میں صوبے سیستان و بلوچستان کے نمائندے مولوی “نذیر احمد اسلامی”، ایرانی خانہ فرہنگ کے قائم مقام “کامران پزشکی”، تقریب مذاہب اسلامی کے وفد کے اراکین، پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل “اسد اللہ بھٹو” اور فاؤنڈیشن فار سپورٹ آف فلسطین کے سیکرٹری جنرل “صابر ابو مریم” بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ نے اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رہ) اور جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا “ابوالاعلی مودودی” کے اسلامی اقوام کی سربلندی اور ناانصافی کیخلاف مسلمانوں کے دفاع کیلئے مشترکہ وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایرانی عوام کیساتھ اپنی یکجہتی اور اسلامی انقلاب کے لیے ان کی جدوجہد پر فخر ہے۔

محمد حسین محنتی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام بالخصوص جماعت اسلامی، انقلاب اسلامی کی فتح کے لیے ایران کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور سامراجیت کے خلاف ایران کی مزاحمت کا دفاع کرتے ہیں۔

انہوں نے شہید جاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں امریکی دہشتگردی کاروائی کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ سردار سلیمانی نے امت اسلامی کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جنگ کی اور امریکہ نے آپ کے قتل کرنے سے سنگین جرم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

محنتی نے قائد اسلامی انقلاب سے خراج عقید پیش کرتے ہوئے علاقے کی مظلوم قوموں بشمول فلسطین کی ایرانی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کیخلاف امریکی سازشین مسترد ہیں۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم عالم اسلام کے مسائل کے حل میں مدد دینے اور شک و شبہات کے حل کے لیے اسلامی ریاستوں کے درمیان تعامل کو فروغ دینے میں تہران کے اہم کردار پر یقین رکھتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سندھ نے اسلامی ممالک کی یونین کی تشکیل پر تقریب اسلامی مذاہب کے سیکرٹری جنرل کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ اسلامی ممالک میں بُری صورتحال دیکھ رہے ہیں اور اس بحران پر قابو پانے کیلئے ہمیں مشترکہ تجارت، مشترکہ اسمبلی اور قریبی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27766