11

علامہ افضل حیدری کی آیت اللہ حمید شہریاری سے ملاقات

  • News cod : 27769
  • 11 ژانویه 2022 - 21:26
علامہ افضل حیدری کی آیت اللہ حمید شہریاری سے ملاقات
اس موقع پر آیت اللہ حمید شہریاری نے اتحاد امت کیلئے پاکستان میں مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سابق رکن بزرگ عالم دین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ حمید شہریاری سے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں آیت اللہ حمید شہریاری نے کہاکہ عالمی سطح پر اتحاد امت کی کاوشوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے علماء و دانشوروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جن سے دنیا کے دیگر اسلامی ممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر آیت اللہ حمید شہریاری نے اتحاد امت کیلئے پاکستان میں مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سابق رکن بزرگ عالم دین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس ملاقات میں علامہ محمد افضل حیدری نے مہمانان گرامی کے دورہ پاکستان پر ان کو خوش آمدید کہا اور مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27769

ٹیگز