11

ذرائع ابلاغ کو دین مبین اسلام کی ترویج کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے، علامہ شیخ حسن جعفری کی قم میں صحافیوں سے گفتگو

  • News cod : 27904
  • 14 ژانویه 2022 - 14:27
ذرائع ابلاغ کو دین مبین اسلام کی ترویج کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے، علامہ شیخ حسن جعفری کی قم میں صحافیوں سے گفتگو
رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر نے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو بریفنگ دی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قم میں موجود صحافیوں نے امام جمعہ و الجماعت سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر نے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے میڈیا کی اہمیت اور ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے پیغام پہنچانے پر بہت تاکید کی ہے اور میڈیا کی اہمیت کا اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ غدیر خم میں بھی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ولایت امیرالمومنین علیہ السلام کا اعلان کرنے کے بعد ولایت کے اس اہم پیغام کو دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچانے کی تاکید فرمائی، لہذا ہمیں بھی میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دین مبین اسلام کی تعلیمات کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج دنیا پہلے کی نسبت سچائی کی زیادہ متلاشی ہے ، لہذا ہمیں چاہیے اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اسلام کی اصلی اور بنیادی تعلیمات سے دنیا کو آگاہ کریں۔

انہوں نے وفاق ٹائمز کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمیں دنیا بھر کی خبریں اس سائٹ کے ذریعے موصول ہوتی رہتی ہیں اور حالیہ چندبرسوں میں میڈیاکی حیران کن ترقی نے دنیاکوایک ’’گلوبل ویلیج‘‘بناکررکھ دیاہے اور یہ کہا جاسکتا ہےکہ یہ دور میڈیاوار کا دور ہے، میڈیا کا معاشرے میں اہم کرادار ہے اور میڈیا کی حیران کن ترقی نے دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان کو بھی شدید متأثر کیا ہے لہذا ہمیں میڈیا کا صحیح استعمال کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری، حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے ایڈیٹر سید محمود رضوی، معروف صحافی ضامن علی، جعفر سبحانی اور اصغر عباس شامل تھے۔

یادرہے وفاق ٹائمز نے اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری سےگلگت بلتستان سمیت بین الاقوامی حالات پر خصوصی انٹرویو لیا ہےجو کہ کچھ ہی دنوں میں قارئیں کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27904