12

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

  • News cod : 27952
  • 14 ژانویه 2022 - 23:26
ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
اسلام آباد میں علامہ ساجد نقوی کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اور ڈاکٹر انجم عقیل قادری شامل تھے، جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلام آباد میں اُن کی رہائشگاہ پر وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں جے یو پی کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اور ڈاکٹر انجم عقیل قادری شامل تھے، جبکہ ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں رہنمائوں نے مختلف دینی، ملی اور ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے ملکی صورتحال پر ملی یکجہتی کونسل کی کارکردگی اور کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ہم سب مل کر دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27952