14

دینی طالبعلموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 28014
  • 16 ژانویه 2022 - 14:27
دینی طالبعلموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مدرسہ الحکمۃ کے طلاب علوم دینیہ سے خطاب میں کہاکہ حوزوی و دینی تعلیم کی ابتداء تو ہے لیکن اسکی انتہا نہیں ہے ۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مدرسہ الحکمۃ کے طلاب علوم دینیہ سے خطاب میں کہاکہ حوزوی و دینی تعلیم کی ابتداء تو ہے لیکن اسکی انتہا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لازمی طور پر طالبعلموں کا ہر عمل قربۃ الی اللہ ہو اگر قربۃ الی اللہ کے علاوہ کوئی اور غرض اور غایت ہوئی تو اسکے اس عمل میں برکت نصیب نہیں ہوگی اور ناکامیوں ہی سے اسے دوچار ہونا پڑےگا ۔

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے مزید فرمایا کہ خود کو اخلاق حسنہ سے مزین کریں اور غیبت کرنے اور سننے اور محرمات سے بہر حال خود کو دور رکھیں اس لئے کہ ان سے دوری حصول علم میں توفیق کے حصول کا ایک سبب ہے اور دینی طالبعلموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں اور دنیاوی ہر کام پر اس واجب کو مقدم رکھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28014