14

دفتر نمائندہ ولی فقیہ پاکستان قم کے اعلی سطحی وفد کی مسئولین مسجد مقدس جمکران سے ملاقات

  • News cod : 28095
  • 21 ژانویه 2022 - 23:44
دفتر نمائندہ ولی فقیہ پاکستان قم کے اعلی سطحی وفد کی مسئولین مسجد مقدس جمکران سے ملاقات
دفتر کے اعلی سطحی وفد میں مسئول دفتر حجتہ الاسلام توقیر عباس کاظمی، مسئول اداری حجتہ الاسلام لیاقت علی سیال ، مسئول شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی اور سید باقر عباس نقوی شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے اعلی سطحی وفد نے نمائندہ قائد ملت و مدیر دفتر حجته الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربراہی میں مسجد حمکران کے مسئولین سے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت زائرین کی مشکلات اور انکے دیرپا مسائل کے حل کیلئے مستقل پالیسی وضع کرنے اور ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

مسئولین مسجد جمکران نے مہمانان گرامی کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انکی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں زائرین مسجد جمکران کی مشکلات، سہولیات اور دیگر مختلف امور کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ملکر چلنے اور باہمی تعاون پر عزم کا اظہار کیا۔

دفتر کے اعلی سطحی وفد میں مسئول دفتر حجتہ الاسلام  توقیر عباس کاظمی، مسئول اداری حجتہ الاسلام لیاقت علی سیال ، مسئول شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی اور سید باقر عباس نقوی شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28095

ٹیگز