7

قرآن و سنت سے دوری کے باعث امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی

  • News cod : 28119
  • 22 ژانویه 2022 - 18:10
قرآن و سنت سے دوری کے باعث امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامی و خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مگر کرپٹ و دین بیزار قیادت نے سودی نظام معیشت، سیکولرازم، بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، معاشرے میں بگاڑ اور معیشت تباہ ہے، علماء کرام منبر و محراب کے پلیٹ فارم سے قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاح معاشرہ اور عوام کی رہنمائی کا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ الحرمین سعید آباد اور جامعہ منصورہ ہالا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ دستور پاکستان میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ تمام ملکی قوانین کو آہستہ آہستہ اسلام کے مطابق ڈھالا جائے گا، مگر نصف صدی سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے اس پر عمل نہیں کیا، جس کی وجہ سے ملک معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامی و خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مگر کرپٹ و دین بیزار قیادت نے سودی نظام معیشت، سیکولرازم، بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا اور تعلیمی نظام سے بھی اسلام کے روح کو نکالا جا رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28119