10

ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی، آرمی چیف

  • News cod : 2845
  • 21 اکتبر 2020 - 12:38
ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی، آرمی چیف
حوزه ٹائمز | ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، علاقائی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک میں بالخصوص بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس نے تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

…for their ultimate sacrifice, forum concluded that geographical/ideological frontiers of the country will be defended at all costs.“We have paid a very heavy price to achieve this peace & stability & any attempt to destabilise the country will be responded firmly”, COAS. (2/2)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2020

شرکاء نے اس موقع پر ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم سب نے امن و استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2845