وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی نے اراکین انجمن کے ہمراہ علامہ سید عابد حسین الحسینی کیساتھ مدرسہ رہبر معظم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے نئی انجمن حسینیہ کے اراکین کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے صدر مولانا حاجی عابد حسین اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
نومنتخب سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی نے بھی قومی مسائل کو اتحاد کیساتھ حل کرانے کی کوشش کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین جعفری نے بھی سیکرٹری انجمن حسینیہ و اراکین کو مبارکباد دی اور اتحاد کیساتھ علامہ سید عابد حسین الحسینی اور پیش امام شیخ فدا حسین مظاہری کی سرپرستی میں کام کرنے کا ارادہ کیا۔
اراکین انجمن حسینیہ کی علامہ سید عابد الحسینی سے ملاقات
اس موقع پر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے نئی انجمن حسینیہ کے اراکین کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28648












