27

دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے علماء و محققین کی جامعۃ الکوثر آمد+تصاویر

  • News cod : 28696
  • 31 ژانویه 2022 - 17:59
دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے علماء و محققین کی جامعۃ الکوثر آمد+تصاویر
 دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے علماء و فقہ اسلامی کے ماہرین طلباء کا ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں جامعۃ الکوثر کا دورہ کیا۔ان کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی نشست سے ڈاکٹر ندیم عباس خان، علامہ آفتاب حسین جوادی کے علاوہ علامہ شیخ انور علی نجفی نے خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے علماء و فقہ اسلامی کے ماہرین طلباء کا ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں جامعۃ الکوثر کا دورہ کیا۔

ان کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی نشست سے ڈاکٹر ندیم عباس خان، علامہ آفتاب حسین جوادی کے علاوہ علامہ شیخ انور علی نجفی نے خطاب کیا۔

وفد کو جامعۃ الکوثر کی علمی، دینی، ملی و قومی خدمات سے آگاہ کیا۔ علامہ انور علی نجفی نے فقہ جعفریہ کے فقہی تخصص کے مراحل اور مرجعیت و فتاوی کے سسٹم پر جامع بریفینگ دی اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

اپنے دورے کے دوران وفد نے ہزاروں نادر و نایاب کتب پر مشتمل ،جدید سہولیات کی حامل الکوثر لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا اور لائبریری کو امت مسلمہ کا عظیم علمی خزانہ قرار دیا۔

علامہ آفتاب جوادی نے لائبریری میں موجود کتب کے حوالے سے وفد کو بریفینگ دی۔ دورے کے اختتام پر وفد کو مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کا قرآنی ترجمہ اور دراسة عصریہ فی الالٰھیات تخفے میں پیش کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28696