7

ہمارے احساس پروگرام کی پوری دنیا معترف ہے، عمران خان

  • News cod : 28751
  • 01 فوریه 2022 - 12:28
ہمارے احساس پروگرام کی پوری دنیا معترف ہے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔

وفاق ٹائمز،  وزیراعظم عمران خان خان کا کہنا ہے کہ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔ بہاولپور ڈویژن کے لیے “نیا پاکستان صحت کارڈ” کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 18 سال کی عمر میں جب میں برطانیہ گیا تو مجھے پہلی دفعہ فلاحی ریاست دیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے ہسپتالوں میں پیسے نہ ہونے پر مفت علاج ہوتا تھا، ہر قسم کے لوگ وہاں نظر آتے تھے لیکن سب کے ساتھ برابر سلوک کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کے لیے والدہ کو برطانیہ لے کر گیا تو اسی مہنگے ہسپتال میں ساتھ والے بستر پر مفت علاج والے مریض بھی موجود تھے لیکن ان کے ساتھ کوئی فرق نہیں کیا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا صحت کا بجٹ پاکستان کے مجموعی بجٹ سے کہیں زیادہ ہے، ہم سوچتے تھے پاکستان میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، خیبر پختونخوا میں ہمارا ہیلتھ انشورنش منصوبہ کامیاب ہوا، دنیا میں کہیں بھی آپ کو ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے حساب سے ہسپتالوں کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے، اتنے ہسپتال چلانے کے لیے پیسے اگلے 5 سال تک نہیں آسکتے، دیہاتوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہی نہیں ہوتے، ایک ایک بستر پر کئی مریض ہوتے ہیں جبکہ ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز جاتے ہی نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ سے ہمارے ملک کے صحت کے نظام میں انقلاب آئے گا، یہ سب ہم نے ایسی صورتحال میں کیا جب دنیا پر صدی کا سب سے بڑا بحران آیا۔ انہوں نے کہا کہ “اکانومسٹ” میگزین کے مطابق پچھلے 3 سالوں میں کورونا کے دوران صحت اور معاشی انتظامات کو بہتر انداز میں سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست 3 ممالک میں شامل رہا جس پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ “بلومبرگ” کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 5 اعشاریہ 37 فیصد ہے، جبکہ گلوبل وارمنگ کے کرائسس سنبھالنے میں پاکستان دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے “احساس پروگرام” کی پوری دنیا معترف ہے،

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28751