20

آیت اللہ صافی گلپائیگانی فقیہ اور معصومینؑ سے والہانہ محبت اور عشق ان کا خاصہ تھا، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 28811
  • 01 فوریه 2022 - 17:01
آیت اللہ صافی گلپائیگانی فقیہ اور معصومینؑ سے والہانہ محبت اور عشق ان کا خاصہ تھا، علامہ سید مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی تعلیمات کی ترویج اور دین اسلام کے اصولوں کی حمایت میں صرف کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی تعلیمات کی ترویج اور دین اسلام کے اصولوں کی حمایت میں صرف کی۔

انہوں نے کہاکہ فاضل شاگردوں کی تربیت، ولایت اور مہدویت کے دفاع میں مفید کتب کی تالیف اور گارڈین کونسل (مجلس خبرگان) میں انکی گرانقدر خدمات قیامت کے دن ان کے لئے ذخیرہ ہوں گی۔

جامعۃ المنتظر کے ناظم اعلیٰ نے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر افسوس اور دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ مرحوم مغفور عظیم المرتبت فقیہ آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے نامور شاگردوں اور امام خمینی رحمۃ اللہ کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے۔ معصومین علیہم السلام سے والہانہ محبت اور عشق ان کا خاصہ تھا۔

انہوں نے جہانِ تشیع کے اس عظیم مرجع تقلید اور فقیہ اہل بیتؑ حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات کے موقع پر ولی عصر حضرت حجت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، ولی فقیہ آیت اللہ العظمی حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی، دیگر مراجع کرام، شاگردوں، اساتید حوزہ ہائے علمیہ و طلاب کرام، اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28811