10

آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں علماء، طلاب اور شہریوں کی شرکت

  • News cod : 28844
  • 02 فوریه 2022 - 11:55
آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں علماء، طلاب اور شہریوں کی شرکت
بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ آیت اللہ کریمی جھرمی کی امامت میں ادا کردی گئی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ آیت اللہ کریمی جھرمی کی امامت میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی میت کو قم کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ امام خمینی رح سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم کی طرف جلوس کی شکل میں لایا گیا۔
اس موقع پر لاکھوں سوگواران آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی علمی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم س میں جمع ہونے والے افراد نے ہاتھوں میں آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی تصاویر تھامے ہوئے تھے۔ آیت اللہ العظمی صافی کی نمازِ جنازہ کے مناظر کو ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر براہ راست نشر کیا گیا۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق کربلائے معلی عراق میں ہو گی۔ نماز جنازہ میں مجتہدین عظام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28844