19

آیت اللہ گلپایگانی نے زندگی کےنوے قیمتی سال علمی و دینی خدمات میں صرف کیے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 28972
  • 03 فوریه 2022 - 16:03
آیت اللہ گلپایگانی نے زندگی کےنوے قیمتی سال علمی و دینی خدمات میں صرف کیے، علامہ امین شہیدی
امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمدامین شہیدی نےعظیم فقیہ و مجتہدآیت اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر گہرےدکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمدامین شہیدی نےعظیم فقیہ و مجتہدآیت اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر گہرےدکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کی رحلت تمام امتِ مسلمہ کےلئےگراں ہےکیونکہ وہ ایک عالم اور فقیہ ہونےکےساتھ ساتھ دنیائےاسلام کا سرمایہ بھی تھے۔مرحوم نے زندگی کےنوےقیمتی سال علمی ودینی خدمات میں صرف کیےاورعلمِ فقہ میں گرانقدرکام کیا ۔آپ تحریک انقلابِ اسلامی ایران کےسرگرم رکن تھے؛ انقلاب کےبعدبھی آپ کسی منصب کےبغیرعالمِ اسلام کےلئےخدمات سرانجام دیتےرہے۔آیت اللہ گلپایگانی٨٠ کتابوں کےمصنف تھےاورانہوں نےدنیائےاسلام کےانتہائی اہم موضوع”مہدویت” کےحوالہ سےدوبڑےمکاتبِ فکر،اہلِ تسنن اوراہلِ تشیع کےاہم ترین منابع سےاحادیث جمع کرکےایک منفردکتاب کی تالیف کی،جس میں مہدویت کےمختلف پہلوؤں کو واضح کیااوردونوں مکاتبِ فکرکوایک نقطہ پرجمع کرنےکی ذمہ داری انجام دی۔

علامہ امین شہدی نے کہاکہ آیت اللہ صافی گلپایگانی نے فقاہت واجتہاد کےدوران طلاب اور مجتہدین دونوں کواپنےعلم اوربہترین اخلاقی رویہ سےمتاثرکیا۔آج بظاہرایک روشن ستارہ عالمِ مادی کےافق سےغروب ہوگیاہے،لیکن اس کی کرنیں عالمِ برزخ ومعانی کونورانی کررہی ہیں۔اگرچہ حوزہ ہائےعلمیہ اورمدارسِ دینیہ آیت اللہ گلپایگانی جیسے عظیم مجتہدوفقیہ سےمحروم ہوچکے ہیں لیکن ان کےشاگردان اورعلمی اثاثہ،ان کےآثارکی صورت میں انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

سربراہ امت واحدہ پاکستان نے مزید کہاکہ مرحوم حقیقی معنوں میں کربلاوالوں اورفرزاندانِ رسولؐ کےعاشق تھے،اسی لئےاپنےمعشوق سیدالشہداءامام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں دفن ہونےکی سعادت حاصل کررہےہیں۔میں آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کی رحلت کے موقع پران کےشاگردان وعاشقان اوربالخصوص مرحوم کے خانوادہ کی بارگاہ میں تسلیت عرض کرتا ہوں۔خدامرحوم کی روح کواپنےجوارِرحمت میں قراردے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28972