7

خطے کی ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کے پرُامن حل پر ہے، عمران خان

  • News cod : 29094
  • 05 فوریه 2022 - 11:40
خطے کی ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کے پرُامن حل پر ہے، عمران خان
یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بھارتی اقدامات کے بعد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مسلسل ابتر ہے، اڑھائی سال سے جاری فوجی محاصرے کے باعث سینکڑوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرُامن حل پر ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے یوم یکجہتی منا رہے ہیں، غیر قانونی بھارتی اقدامات کے بعد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مسلسل ابتر ہے، اڑھائی سال سے جاری فوجی محاصرے کے باعث سینکڑوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت استعمال کر رہی ہیں، بلاروک ٹوک جبر و استبداد کی مہم میں کشمیری نوجوانوں کو بالخصوص نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج کا سلوک دنیا بھر کے لیے انتہائی باعث تشویش معاملہ ہے، بھارتی ہتھکنڈوں کا مقصد جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو ان کی اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، بھارت نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے، کشمیری عوام نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے بھارت اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام کشمیریوں کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے استعمال کا حق دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29094