6

عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

  • News cod : 29153
  • 06 فوریه 2022 - 12:15
عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات
انہوں نے چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِاعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران وزیرِاعظم عمران خان کی ان سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد وزیرِاعظم عمران خان چین سے وطن روانگی کے لیے ایئر پورٹ پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق چین میں وزیرِاعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29153