9

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے

  • News cod : 29234
  • 08 فوریه 2022 - 13:51
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے
وزیرِ اعظم کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی۔ وہ نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔

وفاق ٹائمز، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نوشکی کے دورے پر ہیں۔
وزیرِ اعظم کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی۔ وہ نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نوشکی پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29234