7

شیعہ علماءکونسل تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تحصیل آرگنائزر نامزد

  • News cod : 29322
  • 10 فوریه 2022 - 14:31
شیعہ علماءکونسل تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تحصیل آرگنائزر نامزد
صوبائی آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری نے غازی خان بلوچ کو شیعہ علماءکونسل تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تحصیل آرگنائزر نامزد کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری نے غازی خان بلوچ کو شیعہ علماءکونسل تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تحصیل آرگنائزر نامزد کردیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل پروا کے علاقہ ببر پکہ سابق تحصیل صدر سید عاشق حسین شاہ کی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کونسل تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تنظیمی اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری, سید عاشق حسین شاہ،مولانا ظفر عباس،غازی خان بلوچ کے علاوہ 10 کے قریب تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تحصیل پروا میں بڑھتی ہوئی بدامنی،بھٹیسر سانحہ کے بارے میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تنظیمی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر ایک نوجوان غازی خان بلوچ کو تحصیل پروا کا آرگنائزر نامزد کیا گیا۔ صوبائی آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری نے تنظیم سازی کے سلسلے جاری رکھنے کےلیے نامزد ہونے والے تحصیل پروا آرگنائزر کو ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد تحصیل پروا کی تنظیم سازی کی جائے تاکہ اگلے مرحلے کی تیاری کی جائے۔

اجلاس کے آخر میں تنظیم کی فعالیت اور بہتری کے لیے،قائد ملت جعفریہ پاکستان کی صحت و سلامتی دعا اور بلخصوص شہداء بھٹیسر کےلئے فاتحہ خوانی و دعا مغفرت کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29322