6

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات، پولیو کے خاتمے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • News cod : 29744
  • 17 فوریه 2022 - 13:32
وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات، پولیو کے خاتمے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کے مطابق، مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔

انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔
پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے پاکستان پولیو فری ہوا، بل گیٹس

ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
قبل ازیں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سوفٹ کے بانی پہلی بار پاکستان آئے، ہم ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

این سی او سی کا دورہ

مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ بھی کیا اور ارکان سے ملاقاتیں کیں، انہیں کورونا وائرس، اس کے خلاف حکومتی اقدامات اور عوام کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29744